ابنا: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایریل شیرون طویل عرصے سے بیمار تھے۔وہ 8سال سے کومامیں تھے۔ایریل شیرون کی عمر85 برس تھی۔

شیرون کون تھا؟’’ایرئیل! ضرورت نہیں ہے کہ تم زیادہ پڑھو تم لوگوں کے قتل عام کے لیے مفید ہو ہمیں پڑھے لکھے لوگوں سے زیادہ قاتلوں کی ضرورت ہے‘‘ یہ اسرائیل کے سب سے پہلے وزیر اعظم بین گورین کا جملہ تھا جو اس نے ایرئیل شیرون کو مخاطب کر کے کہا تھا۔ شاید یہ جملہ صہیونیت کے اس منحوس حکمران کو پہچاننے کے لیے کافی ہو۔شیرون صہیونیت کا وہ سفاک ترین اور ظالم ترین حکمران تھا جس نے ۱۹۶۵ میں جنرل اوزی مرحام کو یہ حکم دیا تھا: ’’میں اس چیز کے بارے میں جسے لوگ ’’بین الاقوامی قوانین‘‘ کہتے ہیں کچھ نہیں جانتا میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ فلسطین کا جو بچہ پیدا ہو اسے زندہ زندہ جلا دو۔ فلسطین کی عورتیں اور بچے ان کے مردوں سے زیادہ خطرناک ہیں اس لیے کہ فلسطین کا ایک بچہ یعنی فلسطینوں کی نسل کا دوام‘‘۔ خدا اسے جہنم کے سب سے نچلے گڑھے میں منہ کے بل ڈھکیلے۔ الہی آمین.......
/169